25 اکتوبر، 2007، 11:24 PM

کرزائی

افغان شہریوں کے قتل میں نیٹو فوجی ملوث ہیں // دہشت گردی کے خلاف ایران کا مؤقف ٹھوس اور صاف و شفاف ہے

افغان شہریوں کے قتل میں نیٹو فوجی ملوث ہیں // دہشت گردی کے خلاف ایران کا مؤقف ٹھوس اور صاف و شفاف  ہے

افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے کہا ہے کہ افغانستان میں عام افغان شہریوں کے قتل عام میں نیٹو فوجی ملوث ہیں

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے کہا ہے کہ افغانستان میں عام افغان شہریوں کے قتل عام میں نیٹو فوجی ملوث ہیں کرزائی نے کہا کہ افغان جنگ کو چھ سال گزرچکے ہیں اور اب حالات ایسے پیدا ہوچکےہیں کہ  ہر روز نیٹو فوجیوں کے ہاتھوں عام افغانی شہری ہلاک ہورہے ہیں اور اس پر ہمیں سخت تشویش ہے کرزائی نے نیٹو کی طرف سے مزید فوجی افغانستان بھیجنے کی طرف اشارہ رکرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو نیٹو کے مزید فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے بلکہ عالمی برادری کو خود افغانیوں کو تربیت دینے میں مدد فراہم کرنی چاہیے واضح رہے کہ افغانستان کے صدر حامد کرزائی برطانیہ کے چار روزہ دورے پر لندن میں ہیں جہاں انھوں نے برطانوی ٹی وی کے چینل چار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکثر طالبان جو پاکستان کے دینی مدارس میں تربیت حاصل کرتے ہیں وہ افغان حکومت کے مخالف نہیں ہیں انھوں نے کہا کہ طالبان کی تھوڑی تعداد افغان حکومت کی مخالف ہے جو افغانستان کی ترقی اور پیشرفت کے خواہاں نہیں ہیں کرزائی نے کہا کہ اس گروہ کا تعلق القاعدہ دہشت گرد تنظیم سے ہے اور یہ لوگ مذہب کے نام پر دیہات کے سادہ اور جاہل لوگوں کو استعمال کرتے ہیں یاد رہے کہ کرزائی نے حالیہ مہینوں میں طالبان سے کئی بار مذاکرات کرنے کی درخواست کی اور ان کی درخواست کی امریکی اور یورپی حکومتوں نے بھی حمایت کی تھی

 

 

News ID 575037

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha